برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)برطانوی سفارتخانے کے وفد کی برطانوی نژاد قیدی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد ہوئی ہے۔
جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ برطانوی وفد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل تھے،وفد میں مس لالین، مس سنینا، سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی،قیدی علی حسن کو کونسلر رسائی دی گئی،ملاقات کے بعد برطانوی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔