وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کی برآمدات اس سال 3 ارب ڈالر پر پہنچ جائے گی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں . اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے ، سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، ویسے ہی پی ڈی ایم آتی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی، فروری مارچ تک پی ڈی ایم کا قصہ ختم ہو جائے گا . . .
پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے، اسے ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی .
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل بہت روشن دیکھ رہا ہوں ، موجودہ حکومت میں 23 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں، زراعت کے شعبے میں لوگوں بہت نوکریاں ملی ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں نوکریوں کے مواقع مل رہے ہیں .
متعلقہ خبریں