پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ویکسین لگے گی تو واپس چلی جائے گی، اسد عمر

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے، اسے ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل بہت روشن دیکھ رہا ہوں ، موجودہ حکومت میں 23 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں، زراعت کے شعبے میں لوگوں بہت نوکریاں ملی ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں نوکریوں کے مواقع مل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کی برآمدات اس سال 3 ارب ڈالر پر پہنچ جائے گی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے ، سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، ویسے ہی پی ڈی ایم آتی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی، فروری مارچ تک پی ڈی ایم کا قصہ ختم ہو جائے گا۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

3 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

3 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

4 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago