‎ پی آئی اے کی لاہور تا پیرس براہ راست پروازوں کا آغاز 18 جون سے ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے نے کی لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ قومی ایئر لائن نے یورپی یونین کے ریگولیٹرز کی جانب سے ساڑھے 4 سال کی پابندی کے خاتمے کے بعد یورپ کے لیے پروازیں 10 جنوری کو دوبارہ شروع کی تھیں۔
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے 29 نومبر کو یورپی ممالک جانے والی پی آئی اے پروازوں پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔
پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار براہ راست پرواز ہر بدھ کو لاہور سے پیرس کے لیے روانہ ہوا کرے گی۔
‎قومی ایئر لائن پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہی ہے۔ یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازیں جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert