احساس راشن پروگرام میں 4 کروڑ افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، ثانیہ نشتر
حسن ابدال(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے۔وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے حسن ابدال کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے، احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے اب تک درخواستیں جمع کروائی ہیں جب کہ 1 ملین افراد کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی۔