نزلہ، کھانسی اور بلغم سے چھٹکارہ پانا ہے تو یہ آزمودہ علاج اپنائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کھانسی ایک ایسا عمل ہے جس سے گلے اور پھپڑوں کی نالیوں میں موجود گرد و غبار صاف ہوتا ہے . کھانسی کی آواز سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گیلی، خشک، یا بری آواز والی کھانسی ہے .

اس سے یہ بھی بتایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنے عرصے تک رہے گی . کھانسی کی سب سے عام وجہ ایک وائرل سانس کا انفیکشن ہے جس سے ناک اور گلا بند ہو سکتا ہے اور بند ناک کا مواد گلے میں گرنے سے کھانسی کا باعث بنتا ہے اور یہ کھانسی اس مواد کو پھیپھڑوں میں گرنے سے روکتی ہے نزلہ، کھانسی اور بلغم ایسے امراض ہیں جو انسان کو تکلیف میں مبتلا کرتے ہیں اور سونگھنے کی حس، سردرد اور جسم میں درد کا باعث بھی بنتے ہیں . نزلے کی صورت میں بلغم بننے سے دماغ اور نظر کمزور ہوجاتی ہے . بلغم کے خاتمے کیلئے درج ذیل علاج انتہائی آزمودہ ہے جو نہ صرف بلغم کا جڑ سے خاتمہ کرے گا بلکہ کھانسی اور سردرد سے نجات دلانے کا باعث بھی بنے گا . بلغم کے علاج کیلئے ایک برتن میں ایک گلاس پانی لیں اور اس میں ایک چمچ کلونجی شامل کرکے چولہے پر رکھ دیں . اب پانی جیسے ہی گرم ہونے لگے برتن کو ڈھک کر آنچ ہلکی کرکے تین منٹ پکائیں،کلونجی کی چائے تیار ہوجائے گی . اب چولہا بند کردیں اور کلونجی کی چائے کو کپ میں نکال لیں اور نہار منہ 10 سے 15 دن تک لگاتار پیئیں، نزلے اور بلغم کا جڑسے خاتمہ ہوجائے گا . خیال رہے کہ کلونجی کی یہ چائے مرد وخواتین سب ہی استعمال کرسکتے ہیں، کم عمر بچوں کو یہ نسخہ استعمال نہ کروائیں . . .

متعلقہ خبریں