ملکی طلب کو معتدل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کیش ریزرو کی شرط بڑھا دی
کراچی (قدرت روزنامہ)رسد زر کی نمو اور ملکی طلب کو معتدل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کیش ریزرو کی شرط (سی آر آر) بڑھا دی ہے۔اسٹیٹ بینک پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کیش ریزرو کی شرط (سی آر آر) بڑھانے سے موجودہ معاشی بحالی کو قائم رکھنے، حکومت کا مہنگائی کا وسط مدتی ہدف حاصل کرنے اور روپے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی،
1/2 To moderate money supply growth and domestic demand, #SBP has increased Cash Reserve Requirement (CRR). This will help sustain current economic recovery, achieve government’s medium-term inflation target, and reduce pressures on the rupee. See https://t.co/v1qtFbqxSW
— SBP (@StateBank_Pak) November 13, 2021
اسٹیٹ بینک نے ٹوئٹ میں کہا کہ شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے دو ہفتے کی مدت کے دوران اوسط سی آر آر 5% سے بڑھا کر 6% اور یومیہ کم از کم سی آر آر 3% سے بڑھا کر 4% کر دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ سی اؔر آر طلبی واجبات اور ایک سال سے کم کے زمانی واجبات پر لاگو ہو گی۔