یہاں بات نہ کریں تو کیا یوٹیوب چینل کھول لیں؟ خضدار واقعے پر سینیٹ اجلاس میں بات کرنے سے روکے جانے پرسابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سابق نگراں وزیر اعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ خضدار واقعے پر سینیٹ اجلاس میں بات کرنے سے روکے جانے پر برہم ہوگئے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت اجلاس میں خضدار سانحہ پر بحث کے دوران سینیٹر انوار الحق کاکڑ اظہار خیال کررہے تھے ۔

اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وقت کی کمی کی نشاندہی کی تو انوار الحق کاکڑ برہم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں بچے شہید ہوئے یہاں انہیں وقت کی پڑی ہے، یہاں بات نہ کریں تو کیا ٹک ٹاک بنائیں یا یوٹیوب چینل کھولیں؟

سیدال خان سے مکالمہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ہائوس مجھے سپورٹ کر رہا ہے تو چیئر کو کیا مسئلہ ہے؟۔