جو کہتے تھے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کے 25 ارب کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے، فرخ حبیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کی 7 ارب کی ٹی ٹی اور 25 ارب کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے۔ فرخ حبیب نے آئی ایس ایف کے یومِ تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈران نے طلبہ کے گروپس بنائے جن کے پاس نظریہ نہیں تھا، عمران خان کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیا، آج نوجوان پارلیمنٹ میں بھی ہیں اور کابینہ میں بھی۔
انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں نے تیس چالیس سالوں میں اداروں کی تباہی کردی، جو کہتے تھے کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کی 7 ارب کی ٹی ٹی اور 25 ارب کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے، نواز شریف جن کو سزا مل چکی وہ پلیٹس لیٹس کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، مریم نواز کئی بار اپنی درخواستوں میں التوا لے چکی ہیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے قرض پروگرام لائے ہیں، ہمیں احساس راشن پروگرام پر لوگوں کی مدد کرنی ہے۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

5 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

14 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

20 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

35 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

43 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

49 mins ago