جو کہتے تھے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کے 25 ارب کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے، فرخ حبیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کی 7 ارب کی ٹی ٹی اور 25 ارب کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے . فرخ حبیب نے آئی ایس ایف کے یومِ تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈران نے طلبہ کے گروپس بنائے جن کے پاس نظریہ نہیں تھا، عمران خان کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیا، آج نوجوان پارلیمنٹ میں بھی ہیں اور کابینہ میں بھی .

انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں نے تیس چالیس سالوں میں اداروں کی تباہی کردی، جو کہتے تھے کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کی 7 ارب کی ٹی ٹی اور 25 ارب کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے، نواز شریف جن کو سزا مل چکی وہ پلیٹس لیٹس کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، مریم نواز کئی بار اپنی درخواستوں میں التوا لے چکی ہیں . وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے قرض پروگرام لائے ہیں، ہمیں احساس راشن پروگرام پر لوگوں کی مدد کرنی ہے . . .

متعلقہ خبریں