اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما اور یوم تکبیر کی چھٹی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موسم گرما اور یوم تکبیر کی چھٹی کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں 28مئی کو بند ہوں گی،28مئی یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعطیل ہوگی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ اور ویسٹ کی عدالتیں بھی 28مئی کو بند رہیں گی،قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا، اسلام آبادہائیکورٹ میں یکم جولائی سے 31اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی، قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔