وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحٰق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔
یاد رہے کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جارحیت اور پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کشیدگی ختم کرانے کیلئے بھارت اور پاکستان کے دورے بھی کیے تھے۔