مار خور عظیم الشان جانور اورپاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے: وزیر اعلیٰ کا عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے قومی جانورمارخور کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آج ہم فخر سے پاکستان کے قومی جانور مارخور کادوسرا عالمی دن منا رہے ہیں۔اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد مارخور اورجنگلی حیات کا تحفظ ہے۔ مارخور پاکستان میں چترال، گلگت بلتستان، کوہستان اور ہنزہ کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ مار خور کو ایک عظیم الشان جانور تصور کیا جاتا ہے جو پاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔مارخور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ہ ہم سب عہد کرتے ہیں کہ نہ صرف مارخور بلکہ ان تمام انواع کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے۔پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں –