کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں،فوادچودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں،سازشی تھیوری نہ گھڑی جائے ، اربوں کی جائیداد وں کا جواب دیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سےآئے؟، مریم صفدر نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔


وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئ جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔