فیلڈ مارشل نے بھارتی پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دینے پر نوجوانوں، میڈیا کو “فولادی دیوار” قرار دے دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈا کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

News 1699513946 3038 22

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔

News 1705310308 2099 2

بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

News 1700833775 6337 5

ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانش مندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔

News 1712301079 8276 1

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈا کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

News 1714586129 3630 1

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارت کاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔