پاکستان سے ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔
پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10 ارکان پر مشتمل پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر اسٹاف شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 3 گروپس میں لاہور پہنچیں گے اور ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔
واضح رہے بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔