سعودی عرب میں15 ہزار غیر ملکی گرفتار
ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران حکام نے ملک بھر سے 15 ہزار کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے دوران 4 سے 10 نومبر کے دوران 14 ہزار 932 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 7511 کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 5872 افراد کو سرحدی قوانین اور 1549 غیر ملکیوں کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 66 فیصد کا تعلق یمن، 32 فیصد کا ایتھوپیا اور دو فیصد کا دیگر ممالک سے ہے۔