نیا اوردلچسپ قانون منظور۔۔اب مالکان کو جرمانہ ہوگا، ملازمین کوکام کے اوقات کے بعد! تفصیلی خبر پڑھیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرتگالی پارلیمنٹ نے جمعہ کو ایک قانون منظور کیا ہے اور کام کے اوقات کے بعد ملازمین کو ٹیکسٹ میسج کرنے اور ای میل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرتگالی پارلیمنٹ کی جانب سے کام کے اوقات کے بعد ملازمین کو ٹیکسٹ میسج کرنے اور ای میل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس قانون کے تحت 10 سے زیادہ عملے کے ارکان رکھنے والی کمپنیاں اگر اپنے ملازمین سے کام کے اوقات کے بعد رابطہ کریں گی تو جرمانے کا سامنا کر سکتی ہیں۔یہ نیا قانون ملک میں کام کرنے کے دورانیے کے بڑھنےاور ملازمین سے کام کے اوقات ختم ہوجانے کے بعد بھی مالکان کی جانب سے گھر سے کام کروائے جانے پر جواباََ متعارف کرایا گیا۔اس قانون کے تحت کمپنیاں بچوں والے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو گھر کے بل زیادہ آنے کی صورت میں اس کی ادائیگی میں بھی حصہ ڈالنا پڑ سکتا ہے۔پرتگال کی وزیر برائے مزدور اور سماجی تحفظ، اینا مینڈیس گوڈینو نے امید ظاہر کی کہ مزدوروں کے تحفظات میں اضافہ مزید غیر ملکیوں کو ملک کی طرف راغب کرے گا۔

Recent Posts

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

12 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

38 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

43 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

60 mins ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

1 hour ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago