خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پر استحکام،گیس کی پیداوار میں کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پراستحکام اورگیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 57210بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں معمولی کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار57368بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2674 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2738ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق16 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار27533بیرل،پی پی ایل 8327بیرل،پی اوایل 3370بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1019بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار564ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 392ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 38ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار844ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔