کراچی؛ ذاتی جھگڑے پر ملزم نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں، ویڈیو سامنے آگئی

زخمی اور حملہ آور آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان ماضی میں بھی تنازع رہا ہے، پولیس


کراچی(قدرت روزنامہ)بہادرآباد دھوراجی میں فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ملزم کو اپنے قریبی رشتے دار پر گولیاں برساتے دیکھا گیا۔
واقعہ بروز جمعہ 23 مئی کے روز پیش آیا جہاں ایک شخص نے ذاتی جھگڑے کے دوران عاصم نامی نوجوان پر گولیاں برساں دیں، جس میں ایک گولی اس کے پاؤں پر لگی۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم قریب سے چار سے پانچ گولیاں چلاتا ہے جبکہ ایک گولی عاصم نامی شہری کی ٹانگ پر لگتی ہے جس کے باعث وہ زخمی ہو جاتا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور حملہ آور آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان ماضی میں بھی تنازع رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتاری متوقع ہے۔