آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی میں کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا

(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاک بھارت باہمی کرکٹ سیریز کی بحالی میں کردار ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں قائم مقام چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس سے جب پوچھا گیا کہ کیا گورننگ کونسل دونوں ممالک کی باہمی سیریز میں کردار ادا کرسکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ ہم باہمی کرکٹ میں ایسا نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ہمارے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں تو ہم کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، کسی بھی دوسری باہمی سیریز کی طرح یہ دونوں بورڈز پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ آپس میں کھیلنے کو تیار ہیں یا نہیں۔

ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دونوں ممالک اسی طرح ٹیسٹ چیمپئین شپ میں الگ الگ کھیلتے رہیں گے تو انھوں نے کہا کہ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو پھر نیوٹرل وینیو پر ایک دوسرے کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔

اس پر سوال ہوا کہ کیا اسی طرح آئی سی سی ان کو اپنے محدود اوورز کے ٹورنامنٹس میں ایک ہی گروپ میں شامل کرتا رہے گا تاکہ ان کا باہمی میچ ہو، جواب میں ایلرڈائس نے کہا کہ اس کا انحصار دونوں کی کٹ آف ڈیٹ تک رینکنگ پر ہے۔

قائم مقام چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اس ٹورنامنٹ کیلئے ایک گروپ میں نہیں تھے مگر کٹ آف ڈیٹ تک آگئے، اسی طرح مجھے نہیں معلوم کہ آئندہ برس آسٹریلیا میں وہ ایک گروپ میں ہوں گے یا نہیں۔

Recent Posts

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

2 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

15 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago