بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا میں 9 خارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت دہشت گردوں کا سدباب تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے پرعزم ہیں۔