اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سرگرم ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1 ہزار 52 گاڑیوں ٹریفک خلاف ورزی پر بند کر دی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 740 موٹر سائیکلز اور 312 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کالے شیشے استعمال کرنے والی 98 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 114 ڈرائیورز کو جرمانہ عائد کیا گیا، غیر قانونی پارکنگ پر 3 ہزار 15 جبکہ سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 384 گاڑیوں کے خلاف کاررائی کی گئی۔
دوران ڈرائیونگ ہیلمنٹ نہ پہننے پر 634 موٹر سائیکلز کو ٹکٹس جاری کیے گئے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کا ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ ان کا محفوظ سفر یقینی ہو۔