ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم: بٹ کوائن مائننگ و اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب آگے بڑھتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ہے اور بٹ کوائن مائننگ و اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے، جبکہ اضافی بجلی مختص کرنے سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھنے سے زرمبادلہ کا نیا راستہ کھلے گا، اور معیشت مستحکم ہوگی۔
پاکستان میں کرپٹو صارفین کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے بعد اب امید کی جارہی ہے کہ ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا جغرافیائی محل و وقوع ملک کو عالمی ڈیٹا حب بنانے کے لیے موزوں ترین ہے۔