موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور موٹر وے پولیس نے روشن بھیٹ کےقریب 2 گمشدہ سگے بھائیوں کو والدین سے ملوادیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نےترجمان موٹر وے کے حوالے سے بتایا کہ صادق آباد کے علاقے روشن بھیٹ میں 6 اور 8 سالہ دو بھائی مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے مگرگھرکا راستہ بھول کر قومی شاہراہ پر آگئے تھے اور پریشان کھڑے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نےکوشش کے بعد بچوں کے والد سے رابطہ کیا اور قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والدکےحوالےکردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق والدین نے گمشدہ بچے مل جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔