سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ کو جانتے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نیا آغاز کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے تاہم آج ہم جس فنکارہ کی بات کررہے ہیں انہوں نے اپنی پہلی فلم میں شاندار کام کیا اور بے شمار مداح بنائے۔
ان کی خوبصورتی نے دل جیتے اور اداکاری نے ثابت کیا کہ وہ بالی ووڈ میں سب سے بڑی اسٹار بننے آئی ہیں۔
ہم بات کر رہے ہیں دپیکا پڈوکون کی۔ انہوں نے 2007 میں شاہ رخ خان کے ساتھ بولی وڈ کی شروعات کی۔ وہ دونوں پہلی بار فلم “اوم شانتی اوم” میں ساتھ نظر آئے۔ تب سے ہم نے انہیں کئی فلموں میں ایک ساتھ دیکھا ہے۔
اپنے ڈیبیو کے بعدانہوں نے کئی ایسی فلمیں کیں جو دل جیت گئیں۔ اب وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دپیکا ایک پروجیکٹ کے لیے 15 سے 30 کروڑ روپے تک وصول کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔
حال ہی میں وہ کئی ہٹ فلموں کا حصہ رہیں۔ وہ “کلکی 2898 اے ڈی” میں پربھاس کے ساتھ نظر آئیں۔ یہ فلم بڑی کامیاب رہی۔وہ اجے دیوگن کی سنگھم اگین میں بھی لیڈی سنگھم کے کردار میں نظر آئیں۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی۔
دپیکا نے 2024 میں بیٹی کو جنم دیا۔ اب بچے کی پیدائش کے بعد وہ پربھاس کے ساتھ فلم “اسپریٹ” میں دوبارہ اسکرین پر آئیں گی۔
ہندوستان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کے لیے وہ تقریباً 20 کروڑ روپے چارج کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کنگ میں بھی دستخط کیے ہیں۔
