ٹماٹر کی اونچی اڑان، قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 60 روپے تک فی کلو مہنگے ہوئے، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے شہری سب سے مہنگے ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں، ایک ہفتے میں گوجرانوالہ میں ٹماٹر 60 روپے جبکہ راولپنڈی اور فیصل آباد میں ٹماٹر 50 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ لاڑکانہ٫بنوں٫خضدار میں ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو40 روپے تک اضافہ ہوا۔سیالکوٹ اور ملتان میں ٹماٹر 20 روپے جبکہ حیدرآباد اور پشاورمیں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 10 روپے تک بڑھی۔

دوسری جانب مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 04 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے جس کے باعث مرغی کا گوشت 335 روپے سے بڑھ کر 339 روپے کلو ہو گیا ہے۔

فارمی انڈے بھی 1 روپے اضافے سے 183 درجن فروخت ہورہے ہیں۔