آج کاروبار کا پہلا دن! پیر 26 مئی کو پاکستان میں سونے کی قیمتیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی موجودہ قیمتیں درج ذیل ہیں جبکہ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آج دوپہر 2 بجے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
اس وقت کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں فی تولہ 24 قیراط سونا 354100 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 10 گرام سونا 303583 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ہفتہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے مہنگا ہو کر 354100 روپے میں فروخت ہوا جبکہ جمعہ کو یہ قیمت 351000 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بڑھ کر 303583 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 300925 روپے تھی۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2437 روپے کے اضافے سے 278294 روپے ہو گئی، جو جمعہ کو 275857 روپے تھی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 42 روپے بڑھ کر 3508 روپے ہوگئی جو گزشتہ روز 3466 روپے تھی۔10 گرام چاندی کی قیمت 36 روپے بڑھ کر 3007 روپے ہو گئی، جو کہ 2971 روپے تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے کے بعد 3357 ڈالر فی اونس ہو گئی، جو کہ گزشتہ دن 3326 ڈالر تھی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت بھی 0.42 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 32.50 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔