میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نجی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر رد عمل،کہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں۔رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی۔ ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ ہر ایک جھوٹی اور من گھڑت بات کا رد عمل دینا دانشمندی نہیں۔