کبھی معاف نہیں کرونگی۔۔ اہلیہ عمر شریف کا جذباتی بیان۔۔ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے کامیڈین کنگ اور لیجنڈری اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے کہا ہے کہ موت تو ہر ایک کو آنی ہے، شوہر کی موت کی وجہ بننے والے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کر سکتی۔ تفصیلات کے مطابق شوہر کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی عمر شریف کی اہلیہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام جاری کر دیا،

عمر شریف کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف ناشتے اور عمر شریف کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں کچھ مناظر کامیڈین کنگ کے انتقال کے بعد کے ان کے گھر کے ہیں۔ اس ویڈیو میں پرانی یادیں بسی ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمر شریف کی اہلیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’40 دن سے میں نے ناشتہ اور کھانا نہیں بنایا، شادی کے وقت کھانا پکانا آتا ہی نہیں تھا سب عمر کے لئے سیکھا۔۔ صبح آپ کے لئے ناشتہ بنا کے ٹرالی سجا کر لانا اچھا لگتا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ’’اب میں ناشتہ نہیں بناتی، اب صبح اُٹھ کر چائے کا کپ سائیڈ ٹیبل پر نہیں رکھتی، اب صبح بیڈ روم کا ٹی وی آن نہیں کرتی، اب آپ کی کُرسی پر کوئی نہیں بیٹھتا۔‘‘زرین عمر نے کہا کہ ’’آپ کے انتقال کے بعد سے گھر میں اور زندگی میں سب بدل گیا ہے۔‘‘ ’’جو ساری دنیا کو ہنساتا تھا، اُس کو جس نے رلایا، میں ان کو معاف نہیں کرو ں گی۔‘‘زرین عمر نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’’موت تو آنی ہے، مجھے بھی آئے گی لیکن میں ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی جو آپ کی موت کی وجہ بنے۔‘‘

Recent Posts

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

5 mins ago

سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ…

6 mins ago

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

10 mins ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

14 mins ago

بھارت کے ایک ہسپتال میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن، حاملہ خاتون اور بچہ دم توڑ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں…

15 mins ago

لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔…

24 mins ago