بلوچستان کی تاریخ میں بدترین دہشتگردی اے پی ایس خضدار سکول کی بس کا تھا، مینا مجید بلوچ

پاکستان نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی لیکن اب وہ بچوں کو نشانہ بنا رہاہے،صوبائی مشیر کھیل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی مشیر کھیل ،ثقافت مینا مجید بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان وبلوچستان کے عوام کی طاقت اور آواز سے دہشتگردی کو شکست دینگے ،خضدار میں بچوں کو اپنے عزائم کانشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے ،افواج پاکستان سے شکست کے بعد بھارت حواس باختہ ہوکر بچوں کو قتل کرنے لگا ہے ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے:سرکاری نیوز ایجنسی: سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
مینا مجید بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں دہشتگردی کے واقعات میں سب سے بدترین دہشتگردی اے پی ایس خضدار سکول کی بس کا تھا جس میں ہمارے بچیوں کو اپنے مذموم عزائم کا نشانہ بنایاگیا حالانکہ جنگ ودشمنی کے کچھ اصول ہوتے ہیں ،بھارت کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ،پاکستان نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی لیکن اب وہ بچوں کو نشانہ بنا رہاہے ،بھارت پاکستان کی افواج سے لڑنے کاشوق پورا ہوگیا اور وہاں شکست کھانے کے بعد ہمارے بچوں کو شہید کررہے ہیں ،پاکستان کے عوام نہ صرف کھل کر مذمت کررہے ہیں بلکہ بلوچستان بھر میں سکولوں کے بچے روڈوں پرآئے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert