توری میں چھپے چند حیرت انگیز فوائد!

پوٹاشیئم، میگنیشیئم جیسے متعدد اجزاء کی حامل توری اپنے اندر صحت کے کئی فوائد رکھتی ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توری موسمِ گرما کا ایک انتہائی مفید پھل ہے جس کو مختلف پکی اور بغیر پکی صورتوں کھایا جاتا ہے۔متعدد صحت بخش اجزاء کا حامل یہ پھل اپنے اندر کئی فوائد رکھتا ہے۔
ان فوائد میں سے چند درج ذیل ہیں:
کم حراروں لیکن وٹامن سی، پوٹاشیئم اور فولیٹ سے بھرپور توری صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔
توری میں لیوٹین اور زیکسینتھین نامی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو جسم کو نقصان دہ مرکبات سے بچاتے ہیں۔
پانی اور فائبر سے بھرپور توری ہاضمے کو ٹھیک رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
اس میں موجود فائبر کھانے کے بعد خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافے سے بچاتا ہے۔
اس پھل میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم بلڈ پریشر کو قابو رکھنے اور بہتر قلبی صحت میں مدد دیتے ہیں۔
توری میں پائے جانے والے لیوٹین اور بیٹا-کیروٹین گاہوں کے لیے مفید ہوتا ہے اور عمر کے ساتھ نظروں کو پیش آنے والے مسائل کے خطرات سے بچاتا ہے۔
فائبر اور پانی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے توری پیٹ بھرے ہونے کا احساس دلاتی ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اس میں موجود مینگنیز، وٹامن کے اور میگنیشیئم کی بھرپور مقدار ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert