پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کی پریکٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ہے۔
قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آج آرام دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا۔