خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد انتہائی سفاکیت کے ساتھ قتل کر دیا گیا ، دل دہلا دینے والا واقعہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ہندوتوا کے غنڈوں نے قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سفاک ملزمان نے اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد خاتون کو انتہائی بیدردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناکر قتل بھی کر ڈالا۔حملہ آوروں نے خاتون کے نجی اعضا میں لوہے کی سلاخ داخل کی اور کوکھ باہر نکال دی۔ پھر خون میں لت پت حالت میں چھوڑ گئے۔
خاتون کے جسم کے کچھ اعضا موقع پر بکھرے ہوئے پائے گئے۔ خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔یہ واقعہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں خواتین کے تحفظ اور قانون و انصاف کی ابتر صورت حال کی مثال ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں پیش آیا۔ اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی مقتولہ دو بچوں کی ماں تھیں۔واضح رہے کہ بھارت میں قبائلی اور اقلیتوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اور جنونی انتہاپسندوں کو بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔