ژوب کے نواحی علاقے گردی بابر میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا فری میڈیکل کیمپ

ژوب(قدرت روزنامہ)ژوب کے نواحی علاقے گردی بابر میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد مقامی عوام کو ان کے دروازے پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ آسانی سے معیاری علاج حاصل کر سکیں۔

طبی کیمپ میں کل 852 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جن میں 182 مرد، 348 خواتین اور 322 بچے شامل تھے۔ مریضوں کو نہ صرف مفت طبی معائنہ کیا گیا بلکہ انہیں ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔

کیمپ کے انعقاد پر مقامی لوگوں نے ایف سی بلوچستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

