شیف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کس قسم کا گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں؟ ایسا گرم مصالحہ جو آپ کے کھانوں میں بھی جان ڈال دے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہر گھر میں خواتین بہت محنت سے کھانا بناتی ہیں، مگر ہوٹل کے کھانوں کے سامنے ان کا ذائقہ کم ہی ہوتا ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں کہ ہوٹلوں میں شیف کمرشل طریقے سے کھانے بناتے ہیں جن کی ٹپس بہت کم ہی خواتین کو معلوم ہوتی ہیں۔ بازاری کھانوں میں ذائقوں کی ایک وجہ ان میں ڈالے گئے مختلف گرم مصالحے بھی ہیں۔
ٹپس اینڈ ٹرکس میں آج جانیں ایسا گرم مصالحہ بنانے کی ترکیب جو آپ کے بھی بنائے گئے تمام کھانوں میں بازاری کھانوں جیسا ذائقہ ڈالے، جس کو کھانے والے آپ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹپ :
* ایک کپ زیرہ، چار چمچ ثابن دھنیا، پانچ ٹکڑے دارچینی، دو چمچ کالی مرچ، چار ٹکڑے جائفل، چار عدد بادیان کے پھول، چار ٹکڑے جاوتری، چار تیز پات، دو چمچ لونگ، دو چمچ بڑی الائچی لیں اور ان تمام چیزوں کو ایک پینمیں ڈال کر ۲۰ منٹ تک چولھے پر رکھ کر سیک لیں، ۲۰ منٹ بعد ان میں سے خوشبو آنے لگے گی، پھر آپ چولہا بند کردیں۔
* ان تمام اجزاء کو مکسر میں ڈال کر پائوڈر بنائیں۔
* اب ایک چٹکی تباشیر یا سیلیکون ڈائی آکسائیڈ کھانوں میں استعمال ہونے والا مرکب ڈالیں اور ساتھ ہی دو چمچ چھوٹی الائچی، چار چمچ اچار گوشت کا مصالحہ، تیچ چمچ سونف بھی پیس لیں۔ یہ آپ کے مصالحوں میں نمی نہیں آنے دیتا ہے اور جلن سے بچاتا ہے۔
* لیجیئے تیار ہے آپ کا گرم مصالحہ جو بازاری کھانوں جیسا آپ کے کھانوں میں بھی ڈالے اور ان کی شان بڑھائے۔