صحت

ایک دار چینی سے کریں 5 بیماریوں کا مقابلہ ۔۔ نزلہ زکام یا ہو گلا خراب دار چینی کو کریں اس طریقے سے استعمال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دار چینی سب گھروں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کو کھانوں کے علاوہ مختلف بیوٹی ٹپس اور صحت سے متعلق معاملات میں بھی اس کو استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے بے شمار فوائد ہیں۔ سردی میں دار چینی کو استعمال کرنا ہماری صحت کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں پولی فینول آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ جانیں اس کے زبردست سے فوائد:

• نزلہ زکام:
نزلہ ہو یا زکام، ایک نتھنا بند ہونے کی شکایت ہو یا بہتا ہوا نزلہ ۔۔ دار چینی کی چائے صبح ناشتے سے قبل اور رات کو سونے سے قبل پی لیں یہ اینٹی بائیوٹک اور اینٹی انفلامیٹری ہے اس میں آپ کے نزلے کا علاج موجود ہے۔

• کھانسی:
کھانسی اور گلے کی خراش کی شکایت اکثر ٹھنڈے موسم میں سب کو ہوتی ہے، ایسے میں آپ ایک چمچ شہد کے ساتھ دار چینی پاؤڈر استعمال کریں کیونکہ اس میں گلے کو سکون فراہم کرنے والے پولی انزائمز پائے جاتے ہیں۔ جو ہر طرح کی کھانسی کو ختم کرنے میں مفید ہیں۔

• خشکی:
اکثر بچوں اور بڑوں کی جلد سردی میں خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ پھٹ جاتی ہے۔ اس میں اینٹی ڈرائیڈ ریڈیکلز موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو دار چینی کی چائے روزانہ پیئیں اور ساتھ ہی ہفتے میں ایک مرتبہ دار چینی کا پاؤڈر ناریل کے تیل میں مکس کر کے جلد پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس طرح خشکی کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔

• قوتِ مدافعت:
کورونا وائرس کے اس دور میں قوتِ مدافعت کا صحیح ہونا بہت ضروری ہے۔ اور دارچینی میں امیون انسیولیٹرز پائے جاتے ہیں۔ اس لئے روزانہ دارچینی کو ضرور کھانے میں استعمال کریں، اور اس کا قہوہ بھی پی لیں یہ آپ کا مدافعتی نظام بہتر کر دے گا۔

• سر درد:
سر درد کی شکایت میں دار چینی کا لیپ ماتھے پر لگا لیں یہ بہت ریلکیسنگ اجزاء ہے۔ اس میں وٹان ڈی، میگنیشئیم، کوانزائمز کیو 10 اور میلا ٹونن پائے جاتے ہیں جو آپ کو جلد ہی سر درد میں سکون فراہم کرتے ہیں۔

لیپ بنانے کے لئے:
ایک چمچ دار چینی پاؤڈر اور ایک چمچ پودینے کا تیل مکس کریں اور ماتھے پر لگا لیں، یہ ماتھے کی رنگت بھی نکھار دے گا اور سر درد کو بھی ختم کر دے گا۔

متعلقہ خبریں