میٹروپولیٹن کے 35 ملازمین مسلسل غیر حاضری پر برطرف کردیا

بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کوئٹہ نے بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 35 ملازمین کو مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق تمام ملازمین طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غائب تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert