مستونگ، ایف سی چیک پوسٹ پر دو راکٹ حملے، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مستونگ (قدرت روزنامہ)تحصیل کھڈکوچہ میں لیویز تھانہ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے دو راکٹ لانچر حملے کیے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز حکام کے مطابق حملے کے فورا بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ادھر ایک اور واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ذہنی طور پر غیر متوازن شخص بابل ولد نظام قوم شاہوانی سکنہ کلی غزگی مستونگ جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔