روپے کا ڈالر پر پلٹ کر وار۔۔ چاروں شانے چِت کر دیا، امریکی کرنسی کی قدر میں بڑی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک ہفتے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 174.73 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب بیرون ملک سے کارکنوں کی ترسیلات زر کی بھرپور آمد کا سلسلہ جاری رہا، اکتوبر 2021ء میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم آئیں جو 10.2 فیصد (سال بہ سال) زیادہ اور پچھلے مہینے سے 5.7 فیصد کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2020ء سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کے علاوہ یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے کہ ترسیلات ِزر 2.5 ارب ڈالر کے قریب یا اوپر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 22ء کے پہلے چار مہینوں کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر 10.6 ارب ڈالر ہوگئی ہیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت سے 11.9 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 22ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (2.7 ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (2.0 ارب ڈالر)، برطانیہ (1.5 ارب ڈالر) اور امریکا (1.1 ارب ڈالر) سے آئیں۔حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ چینلز کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے فعال پالیسی اقدامات اور وبا کے دوران فلاحی رقوم کی منتقلی نے پچھلے سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں کردار ادا کیا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago