سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

ریاض ( قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کا چاند نظر آگیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق چاند کی رویت کے بعد مملکت میں ذی الحج کی یکم تاریخ 28 مئی بدھ کو ہوگی ۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 5 جون بروز جمعرات جب کہ عید الاضحیٰ 6 جون جمعہ کومنائی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہفتے کے روز منائی جائے گی۔