سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 22مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1413روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.37فیصد کم ہے۔
زیر جائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1428روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1428روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1402 راولپنڈی1386روپے، گوجرانوالہ 1449، سیالکوٹ 1420،لاہور1464 روپے، فیصل آباد1400 ، سرگودھا1398روپے، ملتان 1416روپے، بہاولپور1450روپے، پشاور1402روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1360روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1360 روپے، حیدرآباد1399روپے، سکھر1500 روپے، لاڑکانہ 1416روپے، کوئٹہ 1450اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1443روپے ریکارڈ کی گئی۔