شادی کے بعد گاڑی کی جگہ سائیکل پر گھر جانے کو ترجیح دینے والے جوڑے نے سب کو حیران کردیا

بیجنگ (قدرت روزنامہ) بیشتر جوڑوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی بہت شاندار ہو اور رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد گھر کا سفر کسی بہترین گاڑی میں طے ہو مگر چین میں ایک جوڑے نے پرتعیش گاڑی کی جگہ سائیکل کا انتخاب کرکے سب کو حیران کر دیا۔
جیو نیوز کے مطابق چین کے صوبے ہینان کے علاقے Luhoe سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی 13 مئی کو ہوئی تھی۔چین میں اکثر خاندان دلہن کے دولہا کے گھر جانے کے لیے مہنگی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں جن کو دوستوں سے لیا جاتا ہے یا کرائے پر حاصل کیا جاتا ہے۔
مگر شیانگ نامی دلہن نے خواہش ظاہر کی کہ دلہا اسے سائیکل پر والدین کے گھر سے اپنے والدین کے گھر میں لے کر جائے۔دلہن کو سائیکل چلانے کا بہت زیادہ شوق تھا۔
شیانگ نے کہا کہ ‘مجھے سائیکل چلانا پسند ہے تو میں نے اسے اپنی شادی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ میرا خاص دن دیگر جوڑوں سے مختلف محسوس ہو’۔دولہا نے اس مقصد کے لیے ایک پرانے فیشن کی بڑی سائیکل کو حاصل کیا۔
شیانگ کے مطابق ‘سائیکل پر نوبیاہتا جوڑے کا ایک سے دوسرے گھر کا سفر نہ صرف ماضی کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ پرانی نسل کی سادہ اور خالص محبت کی علامت بھی ہے’۔دلہن نے بتایا کہ اس کے سائیکل پر سفر کے آئیڈیا کو سب نے سپورٹ کیا جس کے باعث یہ زیادہ بامقصد بن گیا۔
دولہا دلہن کے ساتھ ان کے دوستوں نے بھی الگ الگ سائیکلوں پر سفر کیا۔