بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر مقرر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر مقرربنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور چوہدری کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک تعینات کیا تھا اور ڈاکٹر نجیب سومرو سیمی فائنل کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی سے ایک ماہر ڈاکٹر کی دستیابی کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈاکٹر نجیب سومرو کی جگہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور چوہدری کو پاکستان ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا ہے اور ڈاکٹر منظور چوہدری نے ڈھاکہ میں پاکستان ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔