چیئرمین سینیٹ ترکمانستان کے دورے پر روانہ

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے ترکمانستان کے سفیر عطاء جان مولاموف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ کو دورے کی دعوت ترکمانستان کی مجلس کی چیئر پرسن نے دی ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے دورۂ ترکمانستان کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔دورے کا مقصد پاکستان اور ترکمانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔