ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ٹرمپ انتظامیہ نے کچھ امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ تجارت کے مطابق چین کو اسٹریٹجک اہمیت کی برآمدات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کچھ کمینوں کے ایکسپورٹ لائسنس میں اضافی شرائط بھی شامل کی گئی ہیں۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے چین کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کرنے والے سافٹ ویئر کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ چین کو جیٹ انجن ٹیکنالوجی اور کچھ مخصوص کیمیکلز کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert