کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ہے . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، کترینہ اور وکی کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں بالی ووڈ نگری کے کئی بڑے نام شامل ہیں .

اب تک کی اطلاعات میں کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کائرہ اڈوانی، ورون دھون، نتاشا دلال، اور دیگر کے نام سامنےآئے ہیں . واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک منعقد ہوں گی . رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ شادی کے لیے راجستھان کےضلع سوائی مادھوپور کے سکس سینس فورٹ ہوٹل میں بکنگ کی گئی ہے . وکی اور کترینہ کی ٹیمز نے پہلے ہی جے پور جا کر انتظامات کرنا شروع کردیے ہیں . . .

متعلقہ خبریں