پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔ امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 281.90 روپے کا ہو گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بہتری اور روپے کی قدر میں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت ہے۔