سبی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری،4مسافر جاں بحق،40زخمی

سبی(قدرت روزنامہ)سبی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 4مسافر جاں بحق اور 40زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیویز حکام کاکہنا ہے کہ مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ آ رہی تھی، سبی کے قریب حاجی شہر کے علاقے میں کوچ کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 4مسافر جاں بحق اور 40زخمی ہو گئے،لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو سبی ہسپتال منتقل کردیاگیاجن میں 10کی حالت تشویشناک ہے۔