آئی پیڈز کے حوالے سے واٹس ایپ کا اہم اقدام

کراچی (قدرت روزنامہ)انسنٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر آئی پیڈ کے لیے پلیٹ فارم کا ورژن جاری کر دیا۔
جس کے بعد ٹیبلیٹ پر فون کی طرح میسج آ سکیں گے اور ڈیوائس سے بھیجے جا سکیں گے اور گروپ کال کی جا سکے گی۔
میٹا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ ایپ آئی پیڈ صارفین کی جانب سے کمپنی سے کیے جانے والے بڑے مطالبوں میں سے ایک تھا۔ واٹس ایپ اب جدید آئی پیڈز کے لیے ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ صرف ایک ڈیوائس پر استعمال کی جاسکتی تھی یہاں تک کہ ایپ کا ویب ورژن فون پر موجود ایپ کا ایک ایکسٹینشن تھا، جس کے لیے فون کا آن رہنا اور کنکٹ رہنا لازمی تھا۔
میٹا کی جانب سے ایپ کے آئی پیڈ پر متعارف کرائے جانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے لیکن اس میں کون کونسے فیچر ہوں گے اس متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔
جبکہ واٹس ایپ کے مطابق آئی پیڈ ورژن میں چیٹ لاک فیچر ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے پاسورڈ یا فنگر پرنٹ کے ذریعے گفتگو کو چھپایا جا سکے گا۔ جس کا مطلب ہے کہ مشترکہ ڈیوائسز پر واٹس ایپ چیٹس کو پرائیوٹ رکھا جا سکے گا۔
